×
اطلاع
فی الحال کتابیں محض آن لائن پڑھنے کے لئے دستیاب ہیں. ڈاؤن لوڈ کے قابل کتابوں کی فارمیٹنگ کا کام جاری ہے.
تازہ ترین کتب
فردوس بریں ایک قدیم اردو داستان جسے آغاز کریں تو قاری کو اپنے سحر میں جکڑ لے ۔ ۔ ۔
اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کا آغاز اس داستان پر کام سے ہوا، یہ پہلا عنوان تھا جسے برقیانے کے لیے شاکر عزیز نے منتخب کیا اور تنہا اسکی ٹائپنگ مکمل کی، لائبریری پراجیکٹ میں اس کوشش نے پہلے قدم کی بنیاد رکھی۔
سرسید کی کہانی سرسید کی زبانی سنیئے مختصر مختصر۔۔۔
لائبریری پراجیکٹ میں آغاز ہونے والا دوسرا عنوان اور مکمل ہونے والی پہلی کتاب ، اس انتخاب کی تکمیل سیدہ شگفتہ نے کی، اس تکمیل نے آئندہ مقاصد کے حصول کی نوید سنائی۔
اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری ٹیم نے جب دیوان غالب پر کام کرنا آغاز کیا تو یہ امر سامنے آیا کہ متعدد نسخے دستیاب ہیں تاہم ایک کامل نسخہ دستیاب نہیں سو ٹیم نے خود ہی ایک کامل نسخہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں کی جانے والی دوڑ دھوپ موجودہ نسخہ کو وجود دینے پر انجام پذیر ہوئی اور اس نسخہ کو نسخہ اردو ویب کا نام دیا گیا۔
منٹو افسانے ۔۔۔ دبی ہوئی چنگاریاں
یہ کتاب ایک جانب چار عدد بادشاہوں کی داستان ہے جن کو عشق نے درویشی کی راہ دکھائی تو دوسری جانب
میرامن دہلوی اور فورٹ ولیم کالج کا اردو داستان کی شکل میں پہلا کارنامہ جس نے پرانے اور مشکل اسلوب کو یکسر ترک کر کے اردو زبان کو ایک نیا راستہ نئی مشعل دکھا دی۔
زندگی کی تلخیوں کی عکسبندی منٹو کے قلم سے
سمیہ رمضان کے مضامین کا ایک سلسلہ کویت کے ایک اخبار میں "المجتمع" میں شایع ہوا۔ یہ مجموعہ انھی مضامین پر مشتمل ہے۔
بچوں کی طرح ننھی منی کھلکھلاتی نظمیں جو صرف بچوں کو ہی نہیں بلکہ بڑوں کو بھی خواب نگر پہنچا دیں یوں جیسے پیچھے مڑ کر جیسے ہی اک نظر ڈالی تو بچپن اپنی آغوش میں لے لے اور ہم وہاں سے پلٹ کر واپس نہ آنا چاہیں۔
‹
›
مقبول عام کتب
بلا ترتیب کتب