زمرہ جات کا استعمال

اردو لائبریری سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

فہرست

وکی پیڈیا پر زمرہ جات کا استعمال

وکی پیڈیا پر مواد کی کو ایک consistent انداز میں ترتیب دینا اس کے لانگ ٹرم ارتقاء کے لیے اشد ضروری ہے۔ اس کے لیے سب سے اہم وکی پیڈیا پر زمرہ جات اور ذیلی زمرہ جات کا استعمال سیکھنا ہے۔


وکی پیڈیا پر زمرہ جات بنانا

وکی پیڈیا پر نیا زمرہ بنانا بالکل ایک نیا صفحہ بنانے کی طرح ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ زمرے نام سے پہلے Category: شامل کر دیں۔ مثال کے طور پر ایک نیا زمرہ سفر نامے ذیل میں سے کسی ایک طریقے سے تشکیل دیا جا سکتا ہے: ۔ دائیں جانب سرچ باکس میں Category:سفر نامے لکھیں اور چلو پر کلک کریں۔ اس سے ایک صفحہ آپ کے سامنے آئے گا جو آپ کو بتائے گا کہ یہ زمرہ موجود نہیں ہے لیکن آپ اسے بنا سکتے ہیں۔ وہاں مہیا کیے گیے ربط سے ایڈٹ پیج کھل جائے گا جہاں آپ اپنی مرضی کا ٹیکسٹ شامل کر سکتے ہیں۔

یا

۔ کسی بھی صفحے پر اس زمرے کا ربط شامل کریں۔ مثال کے طور پر نیا زمرہ سفرنامے بنانے کے لیے کسی صفحے پر [[:Category:سفرنامے]] شامل کریں۔ اس صفحہ کو محفوظ کرنے پر اس نئے زمرے کا ربط نظر آئے گا۔ اسے کلک کرنے پر ایڈٹ پیج کھل جائے گا جہاں کوئی بھی ٹیکسٹ شامل کیا جا سکتا ہے۔ نوٹ کیجیے کہ زمرے کا ربط فراہم کرنے کے لیے لفظ Category سے پہلے : کا اضافہ کرنا ضروری ہے۔


زمرہ کے صفحے کے مندرجات

کسی زمرے کے صفحہ پر اس میں خود سے شامل کیے گئے ٹیکسٹ کے علاوہ اس زمرے میں شامل تمام صفحات کی لسٹ خود سے جنریٹ ہوتی ہے۔


کسی صفحے کو ایک زمرے سے منسلک کرنا


وکی پیڈیا پر کسی بھی صفحے کو کسی ایک زمرے سے منسلک کرنے کے لیے اس صفحے میں کہیں بھی اس زمرے کا ربط (شروع میں : دیے بغیر) شامل کرنا کافی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر فردوس بریں کے فہرست والے صفحے کو ناول کے زمرہ میں شامل کرنے کے لیے اس کے آخر میں ذیل کے انداز میں ناول کے زمرہ کا ربط شامل کیا گیا ہے:

[[Category:ناول]]

اس سے ایک تو اس صفحے کے آخر میں اس زمرے کا ربط شامل ہو جاتا ہے۔ دوسرا اس صفحے کا متعلقہ زمرے میں اندراج بھی ہو جاتا ہے، یعنی اس زمرہ کے صفحہ پر خودکار انداز میں جنریٹ ہونے والی لسٹ میں اس صفحے یا مضمون کا نام بھی ہوتا ہے۔

نوٹ کریں کہ کسی بھی کتاب کے صرف فہرست کے صفحے کا اس سے متعلقہ زمرے میں اندارج کافی ہے۔ اس کے ہر چیپٹر یا حصے کو الگ سے اس زمرے میں شامل کرنے سے غیر ضروری clutter پیدا ہوجائے گا۔


ذیلی زمرہ جات بنانا

وکی پیڈیا پر کسی زمرے کے ذیلی زمرہ جات بنانے کے لیے اس زمرے کے صفحے پر اس کے بالائی زمرہ کا ربط (شروع میں : دیے کیے بغیر) شامل کرنا کافی ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ناول کے زمرے کو اردو نثر کا ذیل زمرہ بنانے کے لیے ناول کے زمرہ کے صفحے ( [[Category:ناول]] ) پر اردو نثر کے زمرہ کا ربط ذیل کے انداز میں شامل کر دیں:

[[Category:اردو نثر]]

ذاتی اوزار