قران ترجمہ (قران آسان تحریک)/سورۃ 21:الانبياء
اردو لائبریری سے
|
| صفحہ اول » مطالعہ مذاہب » قرآن و سنت
| سورۃ 22:الحج |
| مصنف قران آسان تحریک کا تعارف اور دیگر تصانیف | {{License{{{کاپی رائیٹ نوٹ}}}}} | |
| ای بک از اعجاز عبید، فاروق سرور خان، ماوراء مہوش علی، قیصرانی |
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
[قران آسان تحریک 21:1] قریب آگیا ہے انسانوں کے حساب کا وقت اور وہ پڑے ہُوئے ہیں غفلت میں مُنہ موڑے ہُوئے۔
[قران آسان تحریک 21:2] نہیں آتی ہے ان کے پاس کوئی نئی نصیحت اُن کے رب کی طرف سے مگر وہ اُسے سُنتے ہیں اس طرح جیسے کھیل رہے ہوں۔
[قران آسان تحریک 21:3] غفلت میں پڑے ہُوئے ہیں اُن کے دل اور چُپکے چُپکے سرگوشیاں کرتے ہیں۔ یہ ظالم کہ نہیں ہے یہ شخص مگر ایک بشر تم جیسا۔ کیا تم پھنس جاؤ گے جادُو میں آنکھوں دیکھتے؟۔
[قران آسان تحریک 21:4] رسُول نے کہا: میرا رب جانتا ہے ہر بات کو آسمانوں میں ہو یا زمین میں اور ہے وہ سب کچھ سُننے والا اور جاننے والا۔
[قران آسان تحریک 21:5] بلکہ اُنہوں نے تو یہ بھی کہا کہ (یہ قرآن) پراگندہ خواب ہیں بلکہ (یہ بھی کہا) کہ گھڑلایا ہے یہ اِسے بلکہ یہ شخص شاعر ہے۔ اچّھا (اگر یہ رسول ہے) تو اسے چاہیے کہ لائے ہمارے سامنے کوئی نشانی جیسے کہ بھیجے گئے تھے (معجزوں کے ساتھ) پہلے رسول۔
[قران آسان تحریک 21:6] (معجزے دیکھ کر بھی) ایمان نہ لائی اُن سے پہلے کوئی بستی (نتیجہ یہ ہوا) ہم نے اُسے ہلاک کردیا۔ تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟۔
[قران آسان تحریک 21:7] اور نہیں بھیجا ہم نے تم سے پہلے (جس کو بھی بھیجا) مگر وہ آدمی ہی تھے کہ وحی کیا کرتے تھے ہم اُن کی طرف تو پوچھ لو اہلِ کتاب سے اگر تم نہیں جانتے۔
[قران آسان تحریک 21:8] اور نہ دیا تھا ہم نے اُنہیں کوئی ایسا جسم کہ نہ کھاتے ہوں کھانا اور نہ تھے وہ ہمیشہ زندہ رہنے والے بھی۔
[قران آسان تحریک 21:9] پھر (دیکھ لو) سچّے کر دکھائے ہم نے اُن سے کیے ہُوئے وعدے اور نجات دی ہم نے اُنہیں اور اُن کو بھی جن کو چاہا ہم نے (نجات دینا) اور ہلاک کردیا ہم نے حدسے گزرجانے والوں کو۔
[قران آسان تحریک 21:10] بے شک نازل کی ہے ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب جس میں تمہارا ہی ذکر ہے، کیا پھر بھی سمجھتے نہیں ہو تم؟۔
[قران آسان تحریک 21:11] اور کتنی ہی پیس ڈالیں ہم نے ایسی بستیاں جو تھیں ظالم اور اُٹھایا ہم نے ان کے بعد دوسری قوموں کو۔
[قران آسان تحریک 21:12] پھر جب آتا دیکھا اُنہوں نے ہمارا عذاب تو وہ وہاں سے بھاگنے لگے۔
[قران آسان تحریک 21:13] (ہم نے کہا) مت بھاگو تم اور لوٹ آؤ طرف اپنے عیش و آرام کے اور اپنے گھروں کے شاید کہ اب بھی کوئی تمہارا پُرسانِ حال ہو۔
[قران آسان تحریک 21:14] وہ کہنے لگے ہماری کم بختی کہ ہم ہی تھے ظالم۔
[قران آسان تحریک 21:15] پھر رہی یہی اُن کی پُکار یہاں تک کہ بنادیا ہم نے اُنہیں کٹی ہُوئی کھیتی اور بجھی ہُوئی آگ (کی مانند)۔
[قران آسان تحریک 21:16] اور نہیں پیدا کیا ہے ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ اُن کے درمیان ہے کھیل کے طور پر۔
[قران آسان تحریک 21:17] اگر بنانا ہوتا ہمیں کھیل تماشا تو بناتے اُسے ہم اپنے ہی پاس سے۔ اگر کہیں ہوتے ہم ایسا کرنے والے۔
[قران آسان تحریک 21:18] بلکہ ہم تو چوٹ لگاتے ہیں حق سے باطل پر جو اس کا بھیجا نکال دیتا ہے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے مٹ جاتا ہے اور تمہارے لیے تباہی ہے ان باتوں کی وجہ سے جو تم بناتے ہو۔
[قران آسان تحریک 21:19] اور وہی مالک ہے اُن کا جو ہیں آسمانوں میں اور زمین میں۔ اور جو (فرشتے) اس کے پاس ہیں، وہ نہیں تکبّر کرتے اس کی عبادت کرنے سے اور نہ تھکتے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:20] تسبیح بیان کرتے رہتے ہیں اس کی شب و روز اور دم نہیں لیتے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:21] کیا ٹھہرارکھے ہیں اُنہوں نے کچھ معبود زمین سے جو (مُردوں کو زندہ کر کے) اُٹھا کھڑا کرتے ہوں؟۔
[قران آسان تحریک 21:22] اگر ہوتے زمین و آسمان میں کچھ خدا اللہ کے سِوا تو فساد برپا ہو جاتا ان میں سو پاک ہے اللہ جو مالک ہے عرش کا اُن باتوں سے جو یہ بناتے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:23] نہیں پُوچھا جاسکتا اس سے اس کے کاموں کے بارے میں جبکہ یہ سب جوابدہ ہیں (اُس کے حضور)۔
[قران آسان تحریک 21:24] کیا اُنہوں نے بنارکھے ہیں اللہ کے سِوا دوسرے خدا، کہو لاؤ تم اپنی دلیل۔ یہ (کتاب) نصیحت ہے ان لوگوں کے لیے جو میرے ساتھ ہیں اور نصیحت ہے ان کے لیے بھی جو مجھ سے پہلے تھے۔ مگر ان میں سے اکثر بے خبر ہیں حقیقت سے اسی لیے وہ منہ موڑے ہُوئے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:25] اور نہیں بھیجا ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول مگر وحی بھیجتے رہے ہیں ہم اِس کے پاس یہ کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے میرے، سو میری ہی عبادت کرو۔
[قران آسان تحریک 21:26] اور کہتے ہیں یہ لوگ کہ رکھتا ہے رحمٰن اولاد، پاک ہے وہ (اس سے)۔ بلکہ وہ (رسول) تو بندے ہیں، جنہیں عزّت دی گئی ہے۔
[قران آسان تحریک 21:27] نہیں پہل کرتے اس کے حضور بولنے میں اور وہ اس کے حُکم پر عمل کرتے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:28] وہ جانتا ہے ہر وہ بات جو ہے سامنے اُن کے اور وہ بھی جو ہے ان کے پیچھے اور نہیں سفارش کرتے وہ مگر اس کی جس کے لیے پسند کرے اللہ (سفارش کو) اور وہ اس کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:29] اور جو کوئی کہے ان میں سے کہ میں بھی معبود ہوں اللہ کے سِوا تو اُسے سزا دیں گے ہم جہنّم کی۔ ایسی ہی سزا دیتے ہیں ہم ظالموں کو۔
[قران آسان تحریک 21:30] کیا نہیں دیکھا ان کافروں نے کہ آسمان و زمین تھے دونوں باہم ملے ہُوئے پھر ہم نے اُنہیں جُدا کیا اور پیدا کی ہم نے پانی سے ہر جاندار چیز۔ تو کیا پھر یہ ایمان نہیں لائیں گے؟۔
[قران آسان تحریک 21:31] اور جمادیے ہم نے زمین میں (پہاڑوں کے) لنگر کہ کہیں ڈُھلک نہ جائے انہیں لے کر اور بنائے ہم نے ان میں کھلے راسے تاکہ وہ اپنا راستہ پالیں۔
[قران آسان تحریک 21:32] اور بنایا ہم نے آسمان کو محفوظ چھت۔ پھر بھی وہ اس (کائنات) کی نشانیوں سے مُنہ موڑے ہُوئے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:33] اور وہی تو ہے جس نے پیدا فرمایا رات کو اور دن کو اور سُورج کو اور چاند کو سب اپنے اپنے مدار میں تیر رہے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:34] اور نہیں رکھی ہم نے کسی بشر کے لیے تم سے پہلے بھی، ہمیشہ کی زندگی، پھر کیا اگر تم مرگئے تو یہ ہمیشہ جیتے رہیں گے؟۔
[قران آسان تحریک 21:35] ہرجاندار کو چکھنا ہےمزا موت کا اور ڈالتے ہیں ہم تمہیں بُرے اور اچّھے حالات میں آزمائش کے لیے۔ اور ہماری ہی طرف تمہیں لوٹ کر آنا ہے۔
[قران آسان تحریک 21:36] اور جب دیکھتے ہیں تم کو یہ لوگ جو کافر ہیں تو اور کچھ نہیں کرتے سوائے اس کے کہ مذاق اُڑاتے ہیں۔ (کہتے ہیں) کیا یہی ہے وہ شخص جو نام لیتا ہے تمہارے خداؤں کا (بُرائی سے)؟ اور ان کا حال یہ ہے کہ جب رحمٰن کا ذکر کیا جاتا ہے تو یہ اس کا بھی انکار کرتے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:37] بنایا گیا ہے انسان جلد بازی سے۔ عنقریب دکھاؤں گا میں تمہیں اپنی نشانیاں لہٰذا مجھ سے جلدی مت مچاؤ۔
[قران آسان تحریک 21:38] اور کہتے ہیں یہ لوگ آخر کب (پُوری) ہوگی یہ دھمکی اگر ہو تم سچّے۔
[قران آسان تحریک 21:39] کاش! جان لیتے یہ لوگ جو کافر ہیں اس وقت (کی کیفّیت) کو جب نہ روک سکیں گے یہ اپنے چہروں سے آگ اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ اُن کو مدد ملے گی۔
[قران آسان تحریک 21:40] بلکہ آئے گی اِن پر (وہ بلا) اچانک جو بدحواس کردے گی اُنہیں سو نہ طاقت رکھیں گے یہ اُسے دُور ہٹانے کی اور نہ اُنہیں مہلت ملے گی۔
[قران آسان تحریک 21:41] اور یقینا مذاق اُڑایا گیا تھا رسُولوں کا تم سے پہلے بھی تو گھیرلیا اُن لوگوں کو جنہوں نے مذاق اُڑایا تھا اُن کا اس (عذاب) نے جس کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
[قران آسان تحریک 21:42] ان سے پُوچھو کون ہے جو بچاسکتا ہو تمہیں رات کو اور دن کو رحمٰن (کی پکڑ) سے (سوائے اس کی رحمت کے)؟ پھر بھی یہ اپنے رب کے ذکر سے مُنہ موڑ رہے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:43] کیا اُن کے کچھ ایسے خدا ہیں جو اُن کی حمایت کریں ہمارے مقابلہ میں، نہیں طاقت رکھتے وہ مدد کرنے کی اپنی بھی اور نہ انہیں ہماری طرف سے تائید حاصل ہے۔
[قران آسان تحریک 21:44] اصل بات یہ ہے کہ خوب سامان زندگی دیا ہم نے انہیں اور ان کے آباأ اجداد کو یہاں تک کہ گزرگیا ان پر ایک زمانہ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم گھٹاتے چلے آرہے ہیں زمین کو اس کے اطراف سے تو کیا پھر یہ غالب آجائیں گے؟۔
[قران آسان تحریک 21:45] کہہ دو! حقیقت یہ ہے کہ میں متنبہ کررہا ہوں تم کو وحی کے ذریعے سے اور نہیں سُنا کرتے بہرے پکار کو جب بھی اُنہیں خبردار کیا جاتا ہے (کسی خطرے سے)۔
[قران آسان تحریک 21:46] اور اگر چھوبھی جائے اُنہیں جھونکا تیرے رب کے عذاب کا تو یہ ضرور چیخ اُٹھیں گے ہائے ہماری کم بختی! یقینا ہم ہی تھے ظالم۔
[قران آسان تحریک 21:47] اور رکھیں گے ہم ترازو ٹھیک ٹھیک تولنے والے قیامت کے دن پھر نہ ظلم کی اجائے گا کسی جان پر ذرا بھی۔ اور اگر ہوگا کوئی عمل برابر رائی کے دانے کے بھی تو ہم لے آئیں گے اُسے۔ اور کافی ہیں ہم حساب لینے کو۔
[قران آسان تحریک 21:48] اور یقینا دے چُکے ہیں ہم موسیٰ اور ہارون کو الفرقان (تورات) اور روشنی اور نصیحت ایسے متقیوں کےلیے۔
[قران آسان تحریک 21:49] جو ڈرتے رہتے ہیں اپنے رب سے بے دیکھے اور جنہیں حساب کی گھڑی کا کھٹکا لگا ہُوا ہے۔
[قران آسان تحریک 21:50] اور یہ (قرآن) بھی نصیحت ہے بابرکت، جسے ہم ہی نے نازل کیا ہے تو کیا پھر تم اس (کو قبول کرنے) سے انکاری ہو؟۔
[قران آسان تحریک 21:51] اور یقینا دی تھی ہم نے ابراہیم کو ہدایت و دانائی اس سے بھی پہلے اور تھے ہم اس کو خُوب جاننے والے۔
[قران آسان تحریک 21:52] جب کہا اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کیسی ہیں یہ مورتیاں جن (کی پرستش) پر تم جمے بیٹھے ہو۔
[قران آسان تحریک 21:53] اُنہوں نےکہا: پایا ہے ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو اِن کی عبادت کرتے ہُوئے۔
[قران آسان تحریک 21:54] ابراہیم نے کہا: یقینا تھے تم اور تمہارے آباؤ اجداد مُبتلا کُھلی گمراہی میں۔
[قران آسان تحریک 21:55] اُنہوں نےکہا: کیا لائے ہو تم ہمارے پاس سچّی بات یا تم مذاق کررہے ہو؟۔
[قران آسان تحریک 21:56] ابراہیم نے کہا فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو مالک ہے آسمانوں کا اور زمین کا، اسی نے پیدا کیا ہے اُنہیں اور میں تمہارے سامنے اس کی گواہی دیتا ہوں۔
[قران آسان تحریک 21:57] اور قسم اللہ کی! میں ضرور ایک چال چلوں گا تمہارے بتوں کے ساتھ اس کے بعد کہ تم چلے جاؤ گے پھٹھ پھیر کر۔
[قران آسان تحریک 21:58] سو کر ڈالا اس نے اُنہیں ٹکڑے ٹکڑے سوائے بڑے بت کے اس خیال سے کہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔
[قران آسان تحریک 21:59] کہنے لگے جس نے کیا ہے یہ سلوک ہمارے خداؤں کے ساتھ یقینا وہ بڑا ہی ظالم ہے۔
[قران آسان تحریک 21:60] کچھ لوگوں نے کہا: ہم نے سُنا ہے ایک نوجوان کو جو ذکر کر رہا تھا ان کا، نام ہے اس کا ابراہیم۔
[قران آسان تحریک 21:61] کہنے لگے: اچھا تو پکڑ لاؤ اُسے لوگوں کے رُوبرُو تاکہ وہ مشاہدہ کریں (کہ اس کی کیسی خبرلی جاتی ہے۔)
[قران آسان تحریک 21:62] کہنے لگے: کیا تو نے کی ہے یہ حرکت ہمارے خداؤں کے ساتھ اے ابراہیم؟۔
[قران آسان تحریک 21:63] فرمایا: نہیں بلکہ کیا ہے یہ کام، اِن کے اس بڑے نے، سو پُوچھ لو اُن سے اگر یہ بول سکتے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:64] پھر پلٹے وہ اپنے ضمیر کی طرف اور کہنے لگے (اپنے دل میں) یقینا تم ہی ظالم ہو۔
[قران آسان تحریک 21:65] پھر اُن کی مت پلٹ گئی (اور کہنے لگے) یقینا تم جانتے ہو ابراہیم کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:66] ابراہیم نے فرمایا سو کیا تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سِوا ان چیزوں کی جو نہ نفع پہنچا سکتی ہیں تمہیں ذرا بھی اور نہ نقصان پہنچاسکتی ہیں تمہیں؟۔
[قران آسان تحریک 21:67] تف ہے تم پر بھی اور ان پر بھی جن کو پُوجتے ہو تم اللہ کو چھوڑ کر۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے؟۔
[قران آسان تحریک 21:68] اُنہوں نے کہا جلا ڈالو اس کو اور حمایت کرو اپنے خداؤں کی اگر ہو تم کچھ کرنے والے۔
[قران آسان تحریک 21:69] حُکم دیا ہم نے اے آگ! ہوجا ٹھنڈی اور بن جا سلامتی ابراہیم پر۔
[قران آسان تحریک 21:70] اور ارادہ کیا تھا اُنہوں نے ابراہیم کے ساتھ بُرائی کرنے کا مگر ہم نے کردیا اُن کو بُری ناکام۔
[قران آسان تحریک 21:71] اور بچاکر لے گئے ہم اُسے اور لوط کو اس سرزمین کی طرف کہ برکتیں رکھی ہیں ہم نے اس میں دُنیا والوں کے لیے۔
[قران آسان تحریک 21:72] اور عطا کیا ہم نے اُسے اسحٰق۔ اور یعقوب بھی مزید برآں۔ او رہر ایک کو بنایا ہم نے صالح۔
[قران آسان تحریک 21:73] اور بنادیا ہم نے اُنہیں ایسے امام جو ہدایت دیتے تھے ہمارے حُکم سے اور حُکم دیا ہم نے بذریعہ وحی انہیں نیک کام کرنے، نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کا۔ اور تھے وہ، ہماری عبادت کرنے والے۔
[قران آسان تحریک 21:74] اور لوط کو بھی (دی تھی ہم نے ہدایت) اور عطا کیا ہم نے اسے حکم اور علم اور نجات دی ہم نے اس کو اس بستی والوں سے جو کیا کرتے تھے بُرے کام، یقینا تھے وہ لوگ بہت بُرے اور فاسق۔
[قران آسان تحریک 21:75] اور داخل کیا ہم نے لوط کو اپنی رحمت میں یقینا وہ تھا نیک لوگوں میں سے۔
[قران آسان تحریک 21:76] اور (یاد کرو قصہ) نوح کا، جب اُس نے پُکارا تھا (ہمیں) اس سے پہلے تو قبول کی ہم نے دُعا اس کی اور نجات دلائی اس کو اور اُس کے گھر والوں کو بڑی مُصیبت سے۔
[قران آسان تحریک 21:77] اور ہم نے بدلہ لیا اُس کا ان لوگوں سے جنہوں نے جھٹلایا تھا ہماری آیات کو، بے شک وہ تھے لوگ بہت بُرے سو غرق کردیا ہم مے ان سب کو۔
[قران آسان تحریک 21:78] اور (یاد کرو) داؤد اور سلیمان (کا قصّہ) جب فیصلہ کر رہے تھے وہ ایک کھیت (کے مقدمے) کا جب جاگھسی تھیں اس میں بکریاں لوگوں کی اور تھے ہم اُن کے فیصلے پر نگران۔
[قران آسان تحریک 21:79] او رسمجھادیا ہم نے اس کا (صحیح فیسلہ) سلیمان کو اور دونوں کو ہی عطا کی تھی ہم نے قوّت فیصلہ اور علم اور مسخر کردیا تھا ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑوں کو جو تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی۔ اور تھے ہم ہی (یہ سب) کرنے والے۔
[قران آسان تحریک 21:80] اور سکھادی تھی ہم نے اُسے صنعتِ زرہ سازی تمہارے لیے تاکہ وہ بچائے تمہیں ایک دوسرے کی مار سے، پھر کیا ہو تم (ہمارا) شکر ادا کرنے والے۔
[قران آسان تحریک 21:81] اور (مسخر کی تھی ہم نے) سلیمان کے لیے تیز ہوا جو چلتی تھی اس کے حُکم سے اس سرزمین کی طرف کہ برکتیں رکھی ہیں ہم نے اس میں۔ اور ہیں ہم ہرچیز کا علم رکھنے والے۔
[قران آسان تحریک 21:82] اور (مسخر کردیے تھے اس کے لیے) شیطانوں میں سے ایسے جو غوطے لگاتے تھے اس کے لیے اور کرتے تھے بہت سے کام علاوہ اس کے، اور تھے ہم اُن کے نگران۔
[قران آسان تحریک 21:83] اور (یاد کرو قصّہ) ایوب کا جب پُکارا تھا اس نے اپنے رب کو، بے شک مجھے لگ گئی ہے بیماری حالانکہ تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
[قران آسان تحریک 21:84] سو قبول کرلی ہم نے دُعا اُس کی اور دُور کردی جو تھی اُسے تکلیف اور دیے ہم نے اُسے اس کے اہل وعیال اور اتنے ہی مزید ان کے ساتھ، ی مہربانی تھی ہماری طرف سے اور تاکہ یاد دہانی ہو عبادت گزاروں کے لیے۔
[قران آسان تحریک 21:85] اور (یاد کرو قصّے) اسماعیل اور ادریس اور ذُوالکفل کے۔ یہ سب تھے صبر کرنے والے۔
[قران آسان تحریک 21:86] اور داخل کیا تھا ہم نے ان کو اپنی رحمت میں۔ یقینا وہ تھے صالحین میں سے۔
[قران آسان تحریک 21:87] اور (یاد کرو قصّہ) مچھلی والے کا جب چلے گئے تھے وہ ناراض ہو کر اور اُنہیں خیال ہُوا تھا کہ نہ گرفت کریں گے ہم اس پر آخر کار پکارا وہ اندھیروں میں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے تیرے، پاک ہے تیری ذات، بے شک میں ہی تھا قصور وار۔
[قران آسان تحریک 21:88] پس قبول کرلی ہم نے دُعا اُس کی اور نجات بخشی اُسے غم سے اور اسی طرح ہم نجات دیتے ہیں مومنوں کو۔
[قران آسان تحریک 21:89] اور (یاد کرو قصّہ) ذکریا کا جب پُکارا اس نے اپنے رب کو اے میرے مالک! نہ چھوڑنا مجھے اکیلا اور آپ ہی میں بہترین وارث۔
[قران آسان تحریک 21:90] پس قبول کرلی ہم نے دُعا اس کی اور عطا کیا اسے یحیٰی اور درست کردیا ہم نے اس کی خاطر اس کی بیوی کو، یقینا یہ سب لوگ دوڑ دھوپ کیا کرتے تھے نیکی کے کاموں میں اور پُکارتے تھے ہم کو رغبت اور خوف سے اور تھے ہمارے حضور جُھکے رہنے والے۔
[قران آسان تحریک 21:91] اور وہ خاتون (مریم) جس نے حفاظت کی اپنی عصمت کی سو پھونکا ہم نے اس میں اپنی رُوح میں سے اور بنادیا اُسے اور اس کے بیٹے کو (اپنی قدرت کی) نشانی جہاں والوں کے لیے۔
[قران آسان تحریک 21:92] درحقیقت یہ (جو بیان ہوا) تمہارا طریقِ زندگی ہے جو ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہُوں سو میری ہی عبادت کرو۔
[قران آسان تحریک 21:93] مگر اُنہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اپنے دین کو آپس میں۔ سب کو ہمارے ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔
[قران آسان تحریک 21:94] سو جو شخص کرے گا نیک اعمال اور ہو بھی وہ مومن تو ناقدری نہ ہوگی اس کی محنت کی اور یقینا ہم اس کو لکھ رہے ہیں۔
[قران آسان تحریک 21:95] اور طے ہوچُکا ہے اس بستی کے لیے جسے ہلاک کردیا ہے ہم نے کہ وہ نہیں پلٹ سکیں گے۔
[قران آسان تحریک 21:96] یہاں تک کہ جب کھول دیئے جائیں گے یاجوج اور ماجوج اور وہ ہر بلندی سے نکل پڑیں گے۔
[قران آسان تحریک 21:97] اور قریب آلگے گا وقت وعدہ برحق (کے پُورے ہونے) کا تو یکایک پھٹے کے پھٹے رہ جائیں گے دیدے ان لوگوں کے جنہوں نے کفر کیا تھا۔ (کہیں گے) ہائے ہماری کمبختی! یقینا رہے ہم ہی غافل اس سے بلکہ تھے ہم ہی ظلم کرنے والے۔
[قران آسان تحریک 21:98] یقینا تم اور وہ سب جن کو تم پُوجتے ہو اللہ کے سوا ایندھن ہیں جہنّم کا۔ تم اسی میں داخل ہوکر رہو گے۔
[قران آسان تحریک 21:99] اگر ہوتے یہ لوگ خدا تو نہ جاتے اِس میں اور یہ سب اس میں ہمیشہ رہے گے۔
[قران آسان تحریک 21:100] وہ اس میں چیخیں چلائیں گے اور وہ وہاں (کچھ) نہ سُن سکیں گے۔
[قران آسان تحریک 21:101] بے شک وہ لوگ کہ (فیصلہ) ہوچکا ہے پہلے ہی جن کے لیے ہماری طرف سے اچھے انجام کا یہ اس سے دُور رکھے جائیں گے۔
[قران آسان تحریک 21:102] نہ سنیں گے وہ اس کی سرسراہٹ بھی۔ اور وہ ان (نعمتوں) میں جن کی خواہش کریں گے اُن کی جی۔ ہمیشہ رہیں گے۔
[قران آسان تحریک 21:103] نہ غمگین ہوں گے وہ انتہائی گھبراہٹ میں بھی اور استقبال کریں گے اُن کا فرشتے۔ کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
[قران آسان تحریک 21:104] جس دن لپیٹ دیں گے ہم آسمان کو اس طرح جیسے سمیٹے جاتے ہیں دفتر میں مکتوبات۔ جس طرح ابتدا کی تھی ہم نے پہلے تخلیق کی (اُسی طرح) ہم پھر اس کا اعادہ کریں گے۔ یہ ایک وعدہ ہے ہمارے ذمّہ یہ ہم ضرور کر کے رہیں گے۔
[قران آسان تحریک 21:105] اور بے شک ہم لکھ چُکے ہیں زبور میں نصیحت کے بعد کہ بے شک زمین کے وارث ہوں گے میرے وہ بندے جو نیک ہوں گے۔
[قران آسان تحریک 21:106] یقینا اس میں ایک بڑی آگاہی ہے عبادت گزار لوگوں کے لیے۔
[قران آسان تحریک 21:107] اور نہیں بھیجا ہے ہم نے تم کو اے نبی مگر رحمت بناکر جہاں والوں کے لیے۔
[قران آسان تحریک 21:108] کہہ دو! ساری بات یہ ہے کہ وحی بھیجی جاتی ہے میری طرف کہ درحقیقت تمہارا معبود الٰہِ واحد ہے۔ سو کیا تم سر اطاعت جھکاتے ہو۔
[قران آسان تحریک 21:109] پھر اگر وہ منہ پھیریں (اس سے) تو کہو خبردار کردیا ہے میں نے تم کو علانیہ طور پر اور نہیں جانتا میں کہ قریب ہے یا دُور وہ چیز جس کا وعدہ کیا جا رہا ہے تم سے۔
[قران آسان تحریک 21:110] یقینا اللہ ہی جانتا ہے بلند آواز میں کہی ہوئی بات اور جانتا ہے وہ جو تم چُھپاتے ہو۔
[قران آسان تحریک 21:111] اور نہیں معلوم مجھے یہ بھی شاید کہ یہ ہو ایک فتنہ تمہارے لیے اور فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جا رہا ہو ایک مدّت تک کے لیے۔
[قران آسان تحریک 21:112] رسول نے کہا: اے میرے مالک! فیصلہ کردے حق کے مطابق۔ اور ہمارا ربِ رحمٰن ہی مدد گار اور سہارا ہے ان باتوں کے مقابلہ میں جو تم بنارہے ہو۔
