لائبریری پراجیکٹ میںً کام کرنے کی ترتیب

اردو لائبریری سے

:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

لائبریری سائٹ پر کتاب لکھنے/ منتقل کرنے کا ورک فلو

میرے ذہن میں وکی سائٹ پر کام کرنے کا ایک ٹاپ ڈاؤن ورک فلو ہے جس میں سب سے پہلے سرورق، اور فہرست کے صفحات شامل کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ فہرست کے صفحے کا کسی متعلقہ زمرے میں اندراج ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ اس کتاب کی مناسبت سے ایک نیویگیشن ٹمپلیٹ بنانی بھی ضروری ہے۔ اس کی تفصیل ذیل میں درج ہے۔

سب سے پہلے کتاب کی فہرست کا صفحہ بنائیں اور اس فہرست کے صفحے کو مناسب زمرے میں شامل کریں۔ اس کے لیے صفحے میں کہیں بھی (یا آخر میں) {{Category:زمرہ کا نام}} شامل کر دیں۔ اس سے یہ صفحہ از خود اس زمرہ سے منسلک ہو جائے گا۔ مثال کے طور پر فردوس بریں کے فہرست کے صفحے کے آخر میں {{Category:ناول}} شامل ہے، جس کی بدولت اس صفحے کا اندراج ناول کے زمرہ میں ہو گیا ہے۔

اس کے بعد اسی فہرست کے صفحے پر اس کتاب کے تمام ابواب یا حصوں کے روابط شامل کریں۔ یہ صفحات چونکہ ابھی موجود نہیں ہیں اس لیے ان میں سے کسی ربط پر کلک کرنے سے ایڈیٹ پیج کھل جائے گا۔

کتاب کا مواد شامل کرنے سے پہلے اس کے چیپٹرز یا حصوں کی نیویگیشن کے لیے ایک ٹمپلیٹ بنائیں۔ یہ کام ہر کتاب کے لیے ایک مرتبہ کرنا پڑے گا لیکن یہ زیادہ مشکل نہیں ہے اور ایسا کرنے سے سائٹ کی نیویگیشن بہتر بنانے میں بہت مدد ملے گی۔ اس مقصد کے لیے آپ پہلے سے کسی بنی ہوئی نیویگیشن ٹمپلیٹ کو کاپی کرکے اس میں معمولی ردوبدل کرکے اسے متعلقہ کتاب کے لیے قابل استعمال بنا سکتے ہیں۔ اس کی وضاحت کے لیے آپ فردوس بریں کی نیویگییشن ٹمپلیٹ پر غور کریں۔ یہ ذیل کے ربط پر موجود ہے:

سانچہ:فردوس بریں

یہ ٹمپلیٹ ذیل کے کوڈ پر مشتمل ہے:

{| width=100% |width=100% style="border:1px solid #c6c9ff; padding: .3em .3em .3em; color: #000000; background: #f7f8ff;"| [[:Category:اردو نثر|اردو نثر]] {{بائیں}} [[:Category:ناول|ناول]] {{بائیں}} [[فردوس بریں]] {{بائیں}} {{PAGENAME}} |}

جیسا کہ بالا کے کوڈ سے ظاہر ہے، اس طرح کی نیویگیشن ٹمپلیٹ بنانے کے لیے کتاب کا ربط اور اس سے پہلے ترتیب وار تمام زمرہ جات کے روابط درج کیے جاتے ہیں۔ نوٹ کریں کہ اس ٹمپلیٹ کے اندر ایک اور ٹمپلیٹ "بائیں" کا استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے نیویگیشن میں استعمال ہونے والا لیفٹ ایرو شامل ہوتا ہے۔ روابط کے بعد {{PAGENAME}} کے ذریعے زیراستعمال صفحے کا نام جنریٹ ہوتا ہے۔ نوٹ کریں کہ زمرہ جات کے روابط شامل کرنے کا طریقہ قدرے مختلف ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے لفظ Category سے پہلے : کا اضافہ کیا جانا ضروری ہے۔

ایک مرتبہ متعلقہ کتاب کی نیویگیشن ٹمپلیٹ بننے کے بعد اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر فردوس بریں کے ہر صفحے/باب کے شروع اور آخر میں {{فردوس بریں}} شامل کرنے سے اس کی نیویگیشن جنریٹ ہو جاتی ہے۔

ذاتی اوزار